کالام: چیئر لفٹ ٹوٹ کر دریا میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

01:47 PM, 15 Jul, 2017

سوات: ذرائع کے مطابق کالام کے علاقے پالیر میں چیئر لفٹ ٹوٹ کر دریا میں گرنے سے 6 افراد پانی میں بہہ گئے۔ جن میں سے تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا تاہم مزید ایک شخص کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ان تمام افراد کا تعلق کالام سے بتایا جا رہا ہے۔ اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت بہہ جانے والے شخص کی تلاش کا کام کر رہے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ مہینے مری میں چھرہ پانی کے قریب چیئر لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے کم سے کم 10 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں