شہریار خان قومی وویمن ٹیم کی کارکردگی سے مایوس

01:21 PM, 15 Jul, 2017

لاہور: غیر ملکی ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے خواتین ٹیم کو خاصی تیاری کرائی گئی تھی لیکن ٹیم کی کارکردگی سے وہ بہت زیادہ مایوس ہوئے ہیں۔شہریار خان نے کہا کہ صبیح اظہر کو آخری لمحات میں کوچ بنائے جانے کا فیصلہ کامیاب نہیں رہا اور انہیں یہ بھی محسوس ہوا کہ کھلاڑی بھی ان سے خوش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں خواتین کرکٹ کا معیار بلند کرنا ہے تو اس کے لیے کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہو گا۔ اگر خواتین کرکٹ میں کسی کی اجارہ داری ہے تو اسے ضرور ختم کریں گے کیونکہ یہ صحیح نہیں ہے۔ وہ چاہیں گے کہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے۔

یہ بات خوش آئند ہے کہ اب بلوچستان اور گلگت جیسی جگہوں سے بھی کھلاڑی ٹیم میں آئی ہیں جس سے نوجوان اور نئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی لیکن معاشرتی مسائل بھی بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ والدین اپنی بچیوں کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں