سیالکوٹ: دریائے چناب کے پانی میں کمی ہوگئی

12:51 PM, 15 Jul, 2017

سیالکوٹ: مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب کے پانی میں کمی ہوگئی اور ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ بائیس ہزار کیوسک سے کم ہوکر 89 ہزار دو سو بتیس کیوسک ہوگئی ۔  محکمہ ایری گیشن کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دو دریا دریائے جموں توی میں پانی کی آمد نو ہزار پانچ سو چوبیس اور دریائے مناور توی میں دو ہزار تین سو چونسٹھ کیوسک ہے اور مقبوضہ کشمیر سے آنے والے تینوں دریاؤں چناب، جموں توی اور مناور توی نارمل بہہ رہے ہیں۔

محکمہ ایری گیشن کے مطابق ہیڈمرالہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک میں بیس ہزار کیوسک پانی اور نہر اپر چناب میں تیرہ ہزار ایک سو پچاس کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے ،قائم مقام ڈسٹرکٹ کمشنر سیالکوٹ عمر شیر چٹھہ کے مطابق کسی بھی قسم کے سیلاب سے نمپٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں اور مقبوضہ کشمیر سے آکر ہیڈمرالہ کے مقام پر اکٹھے ہونے والے تینوں دریائوں چناب ، مناور توی اور جموں توی نارمل بہہ رہے ہیں۔

مزیدخبریں