واشنگٹن: غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے افغانستان کے شمال مشرق صوبے کنڑ میں ایک حملے کے دوران داعش کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی بڑے پیمانے پر کی گئی اس دوران جنگجوﺅں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد سمیت جدید مشین بھی قبضہ میں لی گئی۔
ادھر پینٹاگون نے داعش کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے بارے میں بتایا ہے کہ ابوسید خراساں صوبے میں داعش کا امیر تھا جو امریکی افواج کے ساتھ ساتھ عام افغان شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔
ابو سید خراساں داعش کا اہم کمانڈر سمجھا جاتا تھا جو مختلف علاقوں میں جنگجوﺅں کو فدائی حملوں کے لئے تیار کر رہا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں