مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کی بربریت جاری، 3 مزید کشمیری نوجوان شہید

12:18 PM, 15 Jul, 2017

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ترال میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ترال کے علاقے  Watyunمیں محاصرے اور تلاشی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

دریں اثنا بھارتی پولیس نے اسلام آباد قصبے میں بھارت مخالف مظاہروں کے دوران حریت رہنما مختار احمد وازہ کے بیٹے سمیت بارہ کم عمر لڑکوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ قصبے میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے جامع مسجد کی بے حرمتی اور درجنوں لڑکوں کی گرفتاری کیخلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔

یاد رہے  بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں رواں سال سینکڑوں کشمیری شہید ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے کشمیریوں کی تحریک وقت کے ساتھ ساتھ زور پکڑ رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں