کوئٹہ: بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 پر آج ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے اور پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقے میں کل 17 امیدوار میدان میں ہیں۔ حکمران اتحادی جماعت پشتونخواہ میپ کے جمال ترکئی، بی این پی مینگل کے میر بہادر خان مینگل اور جے یو آئی (ف) کے میر عثمان بادینی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔
ضمنی انتخاب کے لیے 407 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 320 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے پولیس، ایف سی اور لیویز اہلکار تعینات ہیں۔ زیادہ حساس مقامات پر کوئیک رسپانس فورس بھی تعینات ہے۔
یاد رہے حلقہ این اے 260 کی یہ نشست پشتونخوا میپ کے رہنما عبدالرحیم مندو خیل کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں