شادی کی پہلی رات بھی فلم کے سیٹ پر گزاری: شاہ رخ

10:25 AM, 15 Jul, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا۔ گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کی رات بھی فلم سیٹ پر گزاری کیوں کہ ان دنوں ان کی پہلی فلم کی شوٹنگ جاری تھی جبکہ جس دن ان کی شادی ہوئی اسی دن ہی وہ ممبئی منتقل ہوئے اور ان کا یہ فیصلہ بہت بڑی تبدیلی ثابت ہوا۔ اپنے انٹرویو میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ آج تک انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم ’دیوانہ‘ نہیں دیکھی کیوںکہ گوری خان نے انہیں یہ فلم دیکھنے ہی نہیں دی۔

اداکار نے کہا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ان کے تین بچے ہیں جو آج بڑے ہو چکے ہیں جن سے وہ اور گوری خان باتیں کرتے ہیں۔ ان کی اور گوری خان کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں سب سے پہلے بیٹی پیدا ہو مگر سہانا دوسرے نمبر پر ان کی زندگی میں آئی۔

انہوں نے بتایا جب سہانا پیدا ہوئی تو گوری خان نے پوچھا کہ ’کیا یہ تمہاری طرح لگتی ہے‘؟۔ اُسی وقت سہانا مسکرائی تو اس کے گالوں پر ڈمپل بنے اور میں نے کہا ‘ہاں یہ میری طرح ہی دکھتی ہے'۔ اپنی پسندیدہ فلم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ’کبھی ہاں، کبھی ناں‘ پسند ہے مگر ان کی نظر میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سب سے بہترین اور ہمیشہ یاد رہنے والی فلمیں ہیں۔

شاہ رخ خان کے مطابق انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے آج تک کتنی فلموں میں کام کیا تاہم جب ان کی پہلی فلم آئی تو سلمان خان کے والد سمیت راکیش روشن اور دیگر افراد نے انہیں کہا کہ تم بڑے اسٹار بنو گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں