ق لیگ نے تحریک انصاف کی وکٹ گرا دی

08:56 AM, 15 Jul, 2017

لاہور: دوسری سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے والی تحریک انصاف اپنی ہی ایک بڑی وکٹ سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چودھری محمد یاسر گجر نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر چودھری پرویز الہیٰ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات میں یاسر گجر نے مسلم لیگ (ق) کی لیڈرشپ پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا محور شروع سے ہی عام آدمی غریب آدمی رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج تک لوگوں کے دلوں میں ہمارے دور کی یاد زندہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں