جتنی وفاداری دکھائی اس سے زیادہ آپ کو عزت دی، وزیراعظم کا نثار کو جواب

08:35 AM, 15 Jul, 2017

اسلام آباد: پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد حکومتی حلقوں میں ہلچل جاری ہے۔ گلے شکوے اور پرانی رنجشیں سامنے آنے لگیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار نہ صرف دیر سے پہنچے بلکہ اجلاس کے دوران ہی چلے گئے۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے مخلصانہ مشوروں کو نظر انداز کیا گیا۔ پارٹی کے پانچ رہنماؤں کی جانب سے اداروں کیخلاف سخت زبان استعمال کی گئی اور غلط مشوروں کے باعث آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے بھی جواباً کہا کہ آپ نے جتنی وفاداری دکھائی اس سے کہیں زیادہ آپکو عزت سے نوازا۔ ہمیشہ آپکے کھل کر بات کرنے کی حوصلہ افزائی کی اور آپکے شکوؤں کے بارے میں علیحدہ جواب دوں گا۔

یاد رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں جے آئی ٹٰی کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونیوالی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں