رواں سال حج آپریشن کا آغاز 24 جولائی کو خیبر پختونخوا سے ہو گا

08:27 AM, 15 Jul, 2017

پشاور: پشاور ایئر پورٹ پر پی آئی اے حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں عازمین حج کی روانگی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر حج، پولیس، سول ایوی ایشن، پی آئی اے اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حج آپریشن کا آغاز 24 جولائی سے ہو گا جبکہ آخری پرواز 24 اگست کو روانہ ہو گی۔ عازمین کو دوران حج پیش آنیوالی مشکلات کو بروقت اور احسن طریقے سے حل کرنے سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

یاد رہے پاکستان سے ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی ہزاروں عازمین حج سعودی عرب روانہ ہونگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں