جنوبی افریقی فاسٹ بولر اینرچ نورکیا پیر ٹوٹنے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر

جنوبی افریقی فاسٹ بولر اینرچ نورکیا پیر ٹوٹنے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر

کیپ ٹاؤن :جنوبی افریقہ کے اسٹار فاسٹ بولر اینرچ نورکیا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے ہیں۔ نورکیا نے گزشتہ جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا اور وہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں واپسی کے لیے تیار تھے، لیکن نیٹ سیشن کے دوران ان کا پیر ٹوٹ گیا۔


کرکٹ جنوبی افریقہ نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ نورکیا کا پیر کی اسکیننگ کے بعد معائنہ کیا گیا، اور یہ امکان نہیں کہ وہ 50 اوور کے ایونٹ کے لیے وقت پر صحت یاب ہو سکیں گے۔ جنوبی افریقی ٹیم جلد ہی ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔


آئی سی سی کے پچھلے چھ ایونٹس میں یہ تیسری بار ہے جب نورکیا انجری کے باعث باہر ہوئے ہیں۔

2019 ورلڈ کپ میں وہ انگوٹھا ٹوٹنے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔
2023 ورلڈ کپ میں کمر کے نچلے حصے کے فریکچر کی وجہ سے باہر ہو گئے۔
اور اب 2025 کی چیمپئنز ٹرافی سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔
یہ مسلسل انجری مسائل نہ صرف نورکیا بلکہ جنوبی افریقی ٹیم کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ہیں۔