پاکستانی کرکٹر صائم ایوب کی بیماری پر قوم سے دعا کی اپیل، جلد صحت یابی کی خواہش

06:49 PM, 15 Jan, 2025

لاہور  : لندن میں زیر علاج پاکستانی بیٹر صائم ایوب کا کہنا تھا کہ میں اورڈاکٹر اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے کہ میں جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ  قومی کرکٹ ٹیم جوائن کروں ۔

نیجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا۔

۔ صحافی نے سوال کیا دو سنچریوں کے بعد پوری ٹیم کوآپ سے بڑی امیدیں وابستہ تھی انہوں نے کہا کہ صرف ایک کھلاڑی اہم نہیں ہوتا، جیت کیلئے پوری ٹیم مل کرکھیلتی ہے۔

قومی کرکٹر نے اپیل کی کہ قوم میری جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صائم ایوب دورے پر جنوبی افریقا کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران کھیلتے ہوئے  انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابتدائی رپورٹس میں ان کے ٹخنے میں فریکچر آیا ہے

مزیدخبریں