پاکستان میں گوگل پے کا باضابطہ آغاز: مارچ 2025 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا دور

06:13 PM, 15 Jan, 2025

اسلام آباد : گوگل پے ایک عالمی ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے جومارچ 2025 میں پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کردیا جائے گا۔

گوگل کی طرف سے تصدیق شدہ اس پلیٹ فارم کو ویزا، ماسٹر کارڈ اور سرکردہ مقامی بینکوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ ڈیجیٹل سروس پاکستانی صارفین کو اپنے بینک سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والیٹ ایپ کے ذریعے گوگل پے سے لنک کرنے کی اجازت دے گی جس کیوجہ سے صارفین بغیر کسی contact کے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ 

ذرائع  کے مطابق ’ گوگل پے‘ لانچ کی تیاریاں جاری ہیں اور چار سے چھ بڑے بینکس تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ویزا اور ماسٹر کارڈ کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، پاکستان کا ادائیگی کا بنیادی ڈھانچہ سروس کو سپورٹ کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے جس میں 133,000 پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) ٹرمینلز ہیں جن میں سے 99 فیصد پہلے ہی موبائل کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کو سپورٹ کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔

مزیدخبریں