ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، درآمدات میں بھی نمایاں بڑھوتری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، درآمدات میں بھی نمایاں بڑھوتری

کراچی :کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ سونا 2,900 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 2,487 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے کا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب کے دباؤ کے باعث ہوا ہے۔


کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کمی ہوئی تھی، جبکہ دوسرے دن 1,400 روپے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


ادارہ برائے شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2024 کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 52.25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نومبر 2024 میں سونے کی درآمدات کی مالیت 1.69 ارب روپے رہی۔
نومبر 2023 میں یہ مالیت 1.11 ارب روپے تھی۔
یوں درآمدات میں 0.58 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سونے کی قیمت اور درآمدات میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات اور روپے کی قدر میں کمی بھی ان تبدیلیوں کی بڑی وجوہات ہیں۔