نہم جماعت کے لیے 7 کتابوں کا نیا سلیبس تیار، طلبہ کو اردو یا انگریزی میں انتخاب کا اختیار

نہم جماعت کے لیے 7 کتابوں کا نیا سلیبس تیار، طلبہ کو اردو یا انگریزی میں انتخاب کا اختیار

لاہور:پنجاب حکومت نے نہم جماعت کے لیے 7 کتابوں کا نیا سلیبس تیار کر لیا ہے، جس کے تحت طلبہ کو اردو یا انگریزی میں سے کسی ایک زبان کا انتخاب کر کے سلیبس پڑھنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

اس سے قبل نہم جماعت کا سلیبس صرف انگریزی زبان میں دستیاب تھا۔ نئے سلیبس میں اردو، انگریزی، حساب، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کی کتابیں شامل کی گئی ہیں۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی اداروں اور بورڈز کو کتابوں میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا ہے، اور نئے سلیبس کے تحت 2026 میں نہم جماعت کے امتحانات لیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں