آئی ایس پی آر کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدید ردعمل: بے بنیاد الزامات کی مذمت

آئی ایس پی آر کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدید ردعمل: بے بنیاد الزامات کی مذمت

اسلام آباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان حقیقت کے برعکس اور بھارتی آرمی چیف کے کمزور مؤقف کا حصہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے مؤقف میں جان ڈالنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی آرمی چیف خود مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے بدترین جبر کی نگرانی کر چکے ہیں، اور ان کے حالیہ بیانات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے اس بیان کا مقصد بھارت کے اندر اقلیتوں پر ہونے والے جبر اور عالمی سطح پر بھارت کی جارحیت سے توجہ ہٹانا ہے۔ ایسے سیاسی اور بے بنیاد الزامات بھارتی فوج کی سیاست زدہ سوچ کا مظہر ہیں۔ پاکستان ایسے الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں