پی ٹی آئی ارکان کا قومی اسمبلی اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ

03:44 PM, 15 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی نے سپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کر دیا۔ اجلاس کے آغاز پر پی ٹی آئی کے رکن یوسف خان نے کورم کی نشاندہی کی، جس کے بعد سپیکر نے ممبران کی گنتی کرائی۔

اس دوران پی ٹی آئی ارکان نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا اور وقفہ سوالات کے دوران شدید نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی ارکان کا کہنا تھا کہ ان کو اپنے مسائل پر اظہارِ خیال کا موقع نہیں دیا جا رہا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "یہ احتجاج غیر مناسب ہے، اسپیکر کو ان کو روکے رکھنا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہ لوگ فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی میں دخل اندازی  کر رہے ہیں،"

اس کے بعد پی ٹی آئی ارکان نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کر لیا، جس سے اجلاس کی کارروائی متاثر ہوئی۔

مزیدخبریں