لاہور : دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی جانب سے 200 سے زائد آئی بی اوز آپریشنز کیے گئے، جن کے نتیجے میں 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ کارروائیاں لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے 7 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جو فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ دہشت گردوں سے لاہور کے ایک اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی ملے ہیں۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں عبدالرزاق، محمد اسماعیل، وجاہت علی، یوسف رضا، نسیم اللہ، نذر اللہ، ابوبکر، طارق، نسیم زمان اور شاہد نواز شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ دہشت گرد عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے مختلف کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ رواں ہفتے کے دوران، سی ٹی ڈی نے 9471 کومبنگ آپریشنز کیے جن میں 1033 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 21708 افراد سے تفتیش کی گئی۔