پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

12:28 PM, 15 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 741 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد کی صورت حال ہے۔ اس کے ساتھ، کاروبار کا آغاز بھی مثبت زون میں ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، جس کے بعد انڈیکس 114,804 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے سے  کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے تک پہنچ گئی، البتہ گزشتہ روز اس کی قیمت 278 روپے 72 پیسے تھی۔

مزیدخبریں