کویت کے سابق وزیرِ داخلہ طلال الخالد کو کرپشن کے مقدمے میں قید کی سزا

کویت کے سابق وزیرِ داخلہ طلال الخالد کو کرپشن کے مقدمے میں قید کی سزا

کویت:  کویت کی عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو عوامی فنڈز میں کرپشن کے الزام میں  7 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ عدالت نے انہیں ساڑھے 9 لاکھ دینار کی وصولی کا حکم بھی دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ سزا ایک اور مقدمے میں بھی سنائی گئی ہے، جس میں شیخ طلال الخالد پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ سابق وزیر نے تحقیقاتی کمیٹی اور عدالت کے سامنے پیش ہو کر اپنے خلاف دائر 2 مقدمات میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا تھا۔انہوں نے غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی بھی تردید کی تھی، مگر عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ سنایا۔

مصنف کے بارے میں