چینی حکام کا ٹک ٹاک کے آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور

چینی حکام کا ٹک ٹاک کے آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور

نیویارک : چینی حکام نے امریکہ میں ٹک ٹاک کے آپریشنز کو دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو فروخت کرنے کے ممکنہ آپشن پر ابتدائی بات چیت شروع کر دی ہے، تاکہ اس ایپ پر عائد ہونے والی پابندی سے بچا جا سکے۔ امریکی سپریم کورٹ نے اس مہینے کے آخر تک اس حوالے سے فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، چینی حکام کی اولین ترجیح یہ ہو گی کہ ٹک ٹاک امریکہ میں بائیٹ ڈانس کے کنٹرول میں ہی رہے، تاہم وہ ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے ساتھ ممکنہ انتظامی تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی حکام ابھی تک اس بات پر متفق نہیں ہوئے کہ آیا ٹک ٹاک کو فروخت کیا جائے گا یا اسے کسی دوسرے حکومتی انتظام کے تحت چلایا جائے گا۔ اس حوالے سے ایلون مسک، ٹک ٹاک یا چینی حکام کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

امریکی سپریم کورٹ نے 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مہلت دی ہے، جس میں ایپ کی فروخت یا اس پر پابندی لگانے کا امکان ہے۔ اگر فروخت کا عمل مکمل نہیں ہوتا تو ایپ پر پابندی عائد ہو سکتی ہے، مگر امریکی صدر جو بائیڈن اس مدت میں توسیع کر سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں