سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 4خوارج ہلاک

 سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 4خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان :  سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خوارج کے ٹھکانوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ مارے جانے والے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کلین اپ جاری ہے، اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشنز کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کیا۔ ان آپریشنز میں 6 خارجی ٹانک میں اور 2 خارجی ضلع خیبر کی تیراہ وادی میں مارے گئے۔ پاکستانی فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کی یہ سلسلہ وار کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد پاکستان بھر میں امن و سکون قائم رکھنا ہے۔

مصنف کے بارے میں