کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق، آگ بجھانے کے آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا، اور خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر آفیسر عبدالرحمٰن نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ اس کے علاوہ، سوئی گیس حکام نے احتیاط کے طور پر گیس کی سپلائی بند کر دی ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔