واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ بندی معاہدہ بہت قریب ہے اور ممکنہ طور پر اس ہفتے کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے اس بارے میں کہا کہ "انہیں یہ کرنا ہے، اور اگر وہ یہ نہیں کر پاتے تو وہاں ایک بڑی پریشانی ہوگی، جیسی انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں سمجھتا ہوں ایک مصافحہ ہوا ہے، وہ اسے ختم کر رہے ہیں اور شاید یہ اس ہفتے کے آخر تک مکمل ہو جائے۔" خیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، اور مختلف ذرائع سے آنے والی خبروں کے مطابق قطر اور دیگر ممالک کے حکام نے اس معاہدے کا حتمی مسودہ اسرائیلی حکام اور حماس کو بھیج دیا ہے۔