اسلام آباد :وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پاور سیکٹر میں ہونے والی پیشرفت پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اہم اعلانات کیے۔
ان کے مطابق، وفاقی کابینہ کے سامنے 18 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کی تجاویز پیش کی گئیں۔ اسپیشل اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس کو ایک پوائنٹ پر بجلی کی فراہمی کی اجازت دی گئی، جہاں انتظامیہ کو خود کنکشن دینے، بل اکٹھا کرنے اور دیگر معاملات نمٹانے کا پورا اختیار ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ان صنعتی زونز کے لیے ایک مخصوص او اینڈ ایم میکینزم بنایا جا رہا ہے تاکہ بجلی کی فراہمی اور انتظامیہ کے معاملات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ گردشی قرضہ 12 ارب روپے کم ہو کر 2381 ارب روپے رہ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 30 جون 2024 کو گردشی قرضہ 2393 ارب روپے تھا، جبکہ جولائی سے نومبر 2024 تک ریکوری کی شرح 96 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔