شیر افضل مروت کے کسی بیان کو اون کرتے ہیں نہ  اس  کو پارٹی پالیسی سمجھا جائے: ترجمان پی ٹی آئی 

10:19 PM, 15 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں اس لیے ان کے کسی بیان کو پارٹی پالیسی نہ سمجھا جائے اور نہ ہی ان کے بیان کو پارٹی اون کرتی ہے۔ 

نیو نیوز کے پروگرام "نیوز ٹاک یشفین جمال کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل ہیں ان کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں اس لیے ان کے کسی بیان کو پارٹی اون نہیں کرتی اور وہ ان کے تمام بیان ذاتی ہیں۔ 

انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی کے خلاف نفرت کی بنیاد پر فیصلہ دیا ۔ انہوں نے قانونی یا تکنیکی بنیاد پر کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ دو دن سپریم کورٹ میں تماشا لگایا گیا۔ ہمارے وکلا کو بات نہیں کرنے دی گئی ۔کورٹ میں وکیل بولتے ہیں ججز کے فیصلے بولتے ہیں۔ چیف جسٹس نے جتنا زور لگانا ہے لگالیں۔ ہمارے پاس 8 فروری کو پلان ہے۔ 

مزیدخبریں