اسلام آباد : ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں اس لیے ان کے کسی بیان کو پارٹی پالیسی نہ سمجھا جائے اور نہ ہی ان کے بیان کو پارٹی اون کرتی ہے۔
نیو نیوز کے پروگرام "نیوز ٹاک یشفین جمال کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل ہیں ان کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں اس لیے ان کے کسی بیان کو پارٹی اون نہیں کرتی اور وہ ان کے تمام بیان ذاتی ہیں۔
"تحریک انصاف شیر افضل مروت کے کسی بھی بیان کو نہیں مانتی"جیل میں خان صاحب سے کس کس کی ملاقات ہوتی ہے؟@yashfeenjamal @RaoofHasan #NeoNews #NewsTalk #Elections2024 #LatifKhosa #SherAfzalMarwat pic.twitter.com/T5XGvZNRdr
— Neo News (@NeoNewsUR) January 15, 2024
انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی کے خلاف نفرت کی بنیاد پر فیصلہ دیا ۔ انہوں نے قانونی یا تکنیکی بنیاد پر کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ دو دن سپریم کورٹ میں تماشا لگایا گیا۔ ہمارے وکلا کو بات نہیں کرنے دی گئی ۔کورٹ میں وکیل بولتے ہیں ججز کے فیصلے بولتے ہیں۔ چیف جسٹس نے جتنا زور لگانا ہے لگالیں۔ ہمارے پاس 8 فروری کو پلان ہے۔