ویلڈن جج صاحب! مریم نواز

09:31 PM, 15 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اوکاڑہ : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے اوکاڑہ میں کامیاب جلسے پر مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری ریاض الحق جج کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویلڈن !جج صاحب۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مریم نواز نے چودھری ریاض الحق جج کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے یہ ریمارکس دیے۔ 

واضح رہے کہ مریم نواز نے آج سے انتخابی مہم شروع کی ہے۔ اوکاڑہ میں خطاب کرتے ان کا کہنا تھا کہ اب مدر ان لا نہیں لا پر عمل ہوگا۔ دہشت گرد جماعت کو انتخابی نشان نہیں ملنا چاہیے۔ اگر تحریک انصاف دستی بم کے لیے اپلائی کرے تو ہم الیکشن کمیشن کو کہہ کر انہیں یہ انتخابی نشان الاٹ کروادیں گے۔ 

مزیدخبریں