معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی

معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی


لاہور:ن لیگ  نے ملک کی معاشی بحالی اور  مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔  اس سلسلے میں  ن لیگ کا ملکی معاشی مسائل کے حل کے لیے اصلاحات اور تجاویز  پر غور ہوا۔ اس میں معاشی ماہرین کے ساتھ مشاورت کی اور معاشی بحالی اور مہنگائی سے نجات کے لیے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ 

 معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس  میں شہباز شریف بھی  شریک ہوئے ملکی معاشی مسائل کے حل کے لیے اصلاحات اور تجاویز  پر غور ہوا۔

اجلاس میں شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے بحران کا خاتمہ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کر لئے گئے، زراعت، صنعت، آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار کرلئے گئے، سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پالیسی نکات بھی مرتب کرلئے گئے۔

زرعی مقاصد کے لئے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی، گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی مراعات کا تعین بھی پیکج میں شامل ہے۔ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لئے بڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کر لی گئیں، قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

 اجلاس میں  توانائی بحران کے خاتمے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے ہوئے۔ ٹیکس اصلاحات، زراعت، صنعت  اور  آئی ٹی کی ترقی کے لیے مراعات پر مبنی پیکج تیارکرلیا گیا۔ روزگار کی فراہمی اور  نوجوانوں کو  ہنرمند  بنانےکے لیے پالیسی نکات مرتب کیےگئے۔

معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیا گیا ہے، شرح سود میں کمی لانے، بڑی صنعتوں اور برآمدی شعبے کے لئے اصلاحات کے اصول بھی مرتب کرلئے گئے۔اجلاس میں مجموعی معاشی سرگرمیوں کو  مرحلہ وار  بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں