چارج کیے بغیر 50 سال تک چلنے والی بیٹری

06:41 PM, 15 Jan, 2024

 بیجنگ: چین میں چارج کئے بغیر پچاس سال تک چلنے والی بیٹری کی نمائش کی گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی Betavoltنے دعویٰ کیا کہ اس کی بیٹری دنیا کی پہلی جوہری بیٹری ہے جسے بغیر چارج کیے پچاس سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور  بیٹری آزمائشی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

کمپنی کے مطابقمستقبل میں اس بیٹری کوموبائل فون اور ڈرون جیسے کمرشل آلات کے لیے بڑے پیمانے پر تیار کیا جاسکے گا، کمپنی کے مطابق یہ بیٹری منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 120 سینٹی گریڈ پر کام کرسکتی ہے جب کہ ایٹمی بیٹری بالکل محفوظ ہے۔ بیٹا وولٹ  کے مطابق بیٹری سے کوئی تابکاری باہر نہیں نکلتی۔

مزیدخبریں