بلے کا انتخابی نشان نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی  کو بھی دکھ ہوا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر 

05:26 PM, 15 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ  بلے کا انتخابی نشان نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی  کو بھی دکھ ہوا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر  گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  بلے کا انتخابی نشان نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی  کو بھی دکھ ہوا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان نہ ہونے پر ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں لکھا ہوا ہے کہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے نشان سے متعلق بتائیں گے۔

مزیدخبریں