کراچی : پی ٹی آئی رہنما اور وکیل شیر افضل مروت کاکہنا ہےکہ صدر مملکت عارف علوی رانگ نمبر نکلااس کا پتا پی ٹی آئی سے صاف ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی وکیل اور رہنما شیر افضل مروت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گرد ش کررہی ہے ، اس میں وہ یہ کہتے ہوئے پائے گئے ہیں صدر مملکت عارف علوی رانگ نمبر، پی ٹی آئی سے پتا صاف ہوگیا۔ ان کاکہنا تھا کہ صدر مملکت نے پی ٹی آئی سے اپنے بیٹے کے لیے ٹکٹ کے اپلائی کیاتھا۔ میں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ان کے بقول صدر مملکت ڈاکٹر عارف
علوی کا پی ٹی آئی سے پتا صاف ہوگیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی رانگ نمبر نکلا ہے۔ ان کے بقول ڈاکٹر عارف علوی نے ان کے ساتھ اس وقت دھوکہ کیا جب وہ حج کا بہانہ کرکے گئے اور چیئرمین سینیٹ اور پی ڈی ایم کو ہمارے خلاف کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔
میاں نواز شریف کی نااہلی جس قانون کے تحت ختم ہوئی ہے یہ قانون اس وقت بنایاگیا جب عارف علوی حج پر گئے تھے ۔ان کے پیچھے سے چیئرمین سینیٹ نے منظوری دے دی ۔اس دوران کئی متنازعہ قوانین بنے جن کی منظوری دی گئی۔
ان کاکہنا تھا کہ عارف علوی کے مسئلے پر میری خود بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی ہے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ عارف علوی نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے۔