لاہور : سینئر صحافی و اینکرپرسن کامران شاہد اعلیٰ فوجی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اینکرپرسن منصور علی خان کی ڈی آئی ایس آئی اور آرمی چیف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔
کامران شاہد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ میرے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ منصور علی خان کی ڈی جی آئی ایس آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ سوشل میڈیا پر فوجی اعلیٰ قیادت کے بارے میں جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔
Sources confirmed : DG iSI has never met this anchor ! The social media is spreading lies about the most responsible post of the country . https://t.co/AYimvEAQUR
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) January 15, 2024
واضح رہے کہ اینکرپرسن منصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ڈی جی آئی ایس آئی نے بتایا کہ عمران خان کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں اور ان کی وجہ سے تمام طبقات تقسیم ہوگئے ہیں۔