غیر شرعی نکاح کیس: ٹرائل روکنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ، خاور مانیکا کو نوٹس جاری

غیر شرعی نکاح کیس: ٹرائل روکنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ، خاور مانیکا کو نوٹس جاری

اسلام آبادہائیکورٹ نے  بشری بی بی کے  عدت میں نکاح کے خلاف ٹرائل روکنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ  کرلیا ۔بشری بی بی کی درخواست پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی  گئی ۔

اسلامآباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بشریٰ بی بی کی غیر شرعی نکاح کیس کی ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت  کی۔ بشری بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیس ہوئے۔


23 نومبر 2023 کو یہ کمپلینٹ دائر کی گئی ، 496 کی سیکشنز کے ساتھ یہ کمپلینٹ فائل ہوئی ، جس پر جسٹس طارق محمور جہانگیری  نے استفسار  کیا کہ کیس میں الزام کیا ہے؟ ۔ جس پر سلمان اکرم راجہ نے جوب دیا کہ الزام ہے کہ فراڈ سے شادی کی گئی۔ 


وکیل بسریٰ بی بی نے عدالت میں کہا کہ کیس میں زنا کی سیکشن بھی لگائی گئی ہے، سلمان اکرم راجہ قانون کے مطابق دو گواہ ہونا ضروری ہے جو کہیں یہ انہوں نے دیکھا ، زنا کے لیے دو عینی شاہدین کا پیش ہو کر بتانا ضروری ہے کہ وہ گواہی دیں، اگر گواہ نہیں ہیں تو یہ کمپلینٹ وہیں ختم ہو جاتی ہے۔


عدالت نے استفسار کیا کہ اعتراض کیا ہے ؟ ایک سیکشن لگا ہے قانونی شادی نا ہو دوسرا سیکشن ہے شادی ہی نا ہو ۔جس پر  وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ کمپلینٹ کا کہنا ہے کہ 14 نومبر کو طلاق ہوئی اور 39 دنوں بعد نکاح ہوا،  ہمارا موقف ہے یہ درست نہیں زبانی طلاق اسے پہلے ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ یکم جنوری 2018 کو کیا گیا نکاح عدت کے دوران کیا گیا،کمپلیننٹ کے مطابق 14 نومبر 2017 کو طلاق دی تھی، ہمارا موقف ہے کہ طلاق اس سے پہلے اپریل 2017 میں ہو چکی تھی۔

 اگر کمپلیننٹ کی بات مان لی جائے تو تب بھی عدت کی مدت 39 دنوں میں مکمل ہونے کا فیصلہ موجود ہے،  اگر کمپلیننٹ کا موقف ہی مان لیا جائے تو تب بھی یہ مدت پوری ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ کا شریعت ایپلیٹ بینچ یہ فیصلہ دے چکا ہے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے دوران سماعت کہا کہ اب تو ساڑھے تین بجنے والے ہیں، آج کی عدالتی کارروائی تو ہو چکی ہو گی۔سلمان اکرم راجہ نےعدالت کو بتایا کہ  ہمارے لیے جیل ٹرائل میں شام سات بجے تک بھی سماعت ہوتی ہے۔ جس پر  جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ پہلے دوسری پارٹی کو سن لیں، انہیں نوٹس کر دیتے ہیں۔


بعد ازاں  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت میں نکاح کیس کے کمپلیننٹ خاور مانیکا کو نوٹس جاری کر دیا۔


 عدالت نے بشری بی بی کی غیر شرعی نکاح کیس کی ٹرائل کورٹ میں فرد جرم کی کارروائی اور ٹرائل روکنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ  کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں