پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کاامکان

03:50 PM, 15 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آج سے آئندہ پندرہ دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات میں 9 روپے تک کی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پٹرول فی لٹر 9 روپے سستا ہونے کا امکان  ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لٹر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے کمی متوقع ہے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپے 80 پیسے سستاہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا اپنی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی، وزارت خزانہ قیمتوں پر ورکنگ سے متعلق نگران وزیراعظم سے مشاورت کرے گی اور آئندہ پندرہ روز کیلئےحتمی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں