ایف آئی ایچ فائیو ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

02:25 PM, 15 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن(ایف آئی ایچ) فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان  کر دیا گیا۔

 ایف آئی ایچ ہاکی مینز ورلڈ کپ 28 سے 31 جنوری تک عمان کے شہر مسقط میں کھیلا جائے گا، جس میں دنیا بھر کی 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔  پول اے میں برطانیہ، ملائیشیا، پاکستان اور چین شامل ہیں جبکہ پول بی میں جرمنی، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور چلی شامل ہیں۔

ایونٹ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق، وقار علی، محمد عبداللہ، عماد شکیل بٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ معین شکیل، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ/ منیجر اولمپیئن شکیل عباسی،کوچ اولمپیئن دلاور حسین، وقاص محمود فزیوتھرپسٹ شامل ہیں،پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اولمپک کوالیفائی ایونٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جا سکےگا۔

مزیدخبریں