لاہور: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے 18 جنوری کو سوئی سدرن گیس کے آفس کے پاس دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 18 جنوری کو سوئی سدرن گیس کے آفس کے پاس بہت بڑا دھرنا دیں گے۔گیس کا شدید بحران ہے، صوبہ سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کو سب سے کم گیس ملتی ہے۔ آئین میں لکھا ہے کہ جو صوبہ گیس پیدا کرے گا اسے زیادہ گیس ملے گی۔
خیال رہے کہ آج لاہور میں کسان بورڈ پاکستان کے زیر اہتمام سوئی ناردرن گیس آفس کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے، اسلام آباد میں ریسٹورنٹ کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن پاکستان نے راولپنڈی سے اسلام آباد احتجاجی مارچ کیا۔
لاہور کے علاقے گلبرگ میں کسان بورڈ پاکستان کے زیر اہتمام سوئی ناردرن گیس آفس کے باہر بارڈر کے قریبی دیہاتوں میں گیس کی بندش اور اوور بلنگ کے خلاف بڑا احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں مرد خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریسٹورنٹ کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن پاکستان نےسوئی گیس بلوں میں 137 سے 300 فیصد تک ظالمانہ اضافے کے خلاف کیا ”روز گار بچاو“ احتجاجی مارچ کیا۔ مارچ چاندنی چوک راولپنڈی سے اسلام آباد اوگرا آفس اور وزیراعظم ہاؤس تک کیاگیا۔احتجاجی مارچ میں ریسٹورنٹ کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز کے مالکان و ملازمین و سول سوسائٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔