لاہور بورڈکاطلبا و طالبات کی سہولت کیلئے ای سروسز موبائل ایپ کا افتتاح

01:45 PM, 15 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں طلبا و طالبات کی سہولت کیلئے ای سروسز موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔

طلبا و طالبات کی سہولت کے لیے ای سروسز موبائل ایپ کی افتتاحٰ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں ڈگری اور رزلٹ کی تصدیق کا عمل آن لائن کیا گیا ہے، پنجاب کے باقی آٹھ بورڈز کو بھی آن لائن کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو یہاں بورڈ میں آنا پڑتا تھا، انہیں پریشانی ہوتی تھی،گھنٹوں لائن میں لگنا پڑتا تھا، فیسوں کے لیے بینک جانا پڑتا تھا۔ اب ای سروسز ایپ کی بدولت 

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعلیم میں ہم اتنا کام نہیں کرسکے جتنا ہونا چاہیے تھا، ہزاروں اسکولز میں سے درجن بھر کا ٹھیک ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

مزیدخبریں