الیکشن 2024،مریم نواز اپنےپہلے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی

01:18 PM, 15 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اوکاڑہ: مسلم لیگ نون کی چیف ارگنائزرمریم نواز شریف آج اوکاڑہ کے اقبال سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

 اوکاڑہ کے فٹبال اسٹیڈیم میں جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرکے اسٹیج تیار کرلیا گیا، جلسہ گاہ اور اسکے اطراف پارٹی بینرز اور جھنڈوں سے سجادیاگیا ہے۔

جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،  رات گئے جلسہ گاہ میں پارٹی کارکنان کی جانب سے آتشبازی کا مظاہرہ کیاگیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلسہ میں مریم نواز قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہو کر پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کا ایجنڈا پیش کریں گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز ان نکات کو واضح کریں گی کہ 'پاکستان کے لئے' قوم کا اتحاد ضروری ہے، پھر سے ترقی، روزگار، مہنگائی میں کمی کے لئے ضروری ہے۔ نوجوان نسل کی تعلیم، غریبوں کے اچھے دنوں کے لئے ضروری ہے۔

 خیال ر ہے کہ اوکاڑہ میں مریم نواز کے جلسے کے موقع پر مقامی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم جاری کر رکھا ہے، مقامی انتظامیہ نے کوریج کرنے والےصحافیوں کیلئے سیکورٹی پاس حاصل کرنالازم قرار دیا گیا ہے۔ 

ڈی سی اوکاڑہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن ڈائریکٹرایجوکیشن ساہیوال نے جاری کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر جاتی امرا لاہور سے اوکاڑہ کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔

مزیدخبریں