کوہاٹ: پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوارشہریار آفریدی نے عام انتخابات 2024کیلئے انتخابی نشان بوتل الاٹ کرنے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن ، ڈی آر او اور آر او کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے، آر او نے انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے ان سے کوئی رائے نہیں لی ۔
درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا سے پتا چلا کہ انتخابی نشان بوتل الاٹ کیا گیا ہے، انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے امیدوار سے ان کی رائے لی جاتی ہے۔
شہریار آفریدی نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس حوالے سے ریٹرننگ افسر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔