اسلام آباد: جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کردی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت کی۔ نیب حکام نے فواد چوہدری کوعدالت کے روبرو پیش کیا۔ سابق وفاقی وزیر کی بھائی فیصل چوہدری اور فراز چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب نے احتساب عدالت لاہور سے فواد چوہدری کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
توڑی دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے جج محمد بشیر نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کر دی۔