الیکشن کمیشن نےبیلٹ پیپرز کی چھپائی کی باقاعدہ منظوری دے دی

الیکشن کمیشن نےبیلٹ پیپرز کی چھپائی کی باقاعدہ منظوری دے دی
سورس: file

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن  نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے اعلی سطح کے اجلاس میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی  باقاعدہ منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 25 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھپائی کا عمل  تین فروری تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ بیلٹ پیپر صرف سرکاری پرنٹنگ پریس سے شائع ہوں گے، بیلٹ پیپرز میں خصوصی فیچر شامل کیے جا رہے ہیں جس کے لیے بیرون ملک سے کاغذ درامد کیا گیا ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ سرکاری پرنٹنگ پریس پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، بیلٹ پیپرز پولیس اور فوج کی نگرانی میں تمام اضلاع کو بھجوائے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں