کراچی: پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی 313 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست آگیا۔
اے آئی کیوکے مطابق لاہور 170 اےکیوآئی کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں نویں نمبر پر ہے۔ چین کا شہر ووہان دوسرا آلودہ ترین شہر ہے، جس کا اے کیو آئی 190 ہے۔
ایئر کقالٹی انڈیکس کے مطابقبھارتی شہر کولکتہ 188 اے کیو آئی کے ساتھ فضائی آلودگی کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا کا اے کیو آئی 187 ہے، جس کے بعد یہ چوتھا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔ اسی طرح بھارتی شہر دہلی 178 اےکیو آئی کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔