کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

09:56 AM, 15 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس حادثےکا شکار ہو گئی۔ 

ترجمان رہلوے کے مطابق ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ بن قاسم ریلوے اسٹیشن کے قریب آیا اور  کسی بھی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ 

ریلوے ترجمان نے بتا یا کہ ریلیف ٹرین بن قاسم اسٹیشن پر پہنچ گئی ہے، ریلوے افسران بھی موقع پر موجود ہیں جلد ٹرین روانہ کر دی جائے گی۔ 

مزیدخبریں