لکھنؤ: اردو کے معروف شاعر منور رانا اتوار کو لکھنؤ کے پی جی آئی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
ان کی عمر 71 برس تھی، وہ طویل عرصے سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھے۔
رانا کی بیٹی سمیہ رانا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ان کے والد کا اتوار کی رات دیر گئے ہسپتال میں انتقال ہو گیا اور انہیں پیر کو سپرد خاک کیا جائے گا۔
منور رانا اردو ادب کی دنیا میں ایک الگ مقام رکھتے ہیں، منور رانا کو ان کی نظم ’شہدبا‘ کے لیے 2014 میں ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ ان کی نظم ’ماں‘ کو مشہور نظموں میں شمار کیا جاتا ہے۔