لاہور: چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ گورنر نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے تین نام مانگے ہیں ، عمران خان کیساتھ مشاورت سے احمد نواز سکھیرا ، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ کے نام فائنل کیے ہیں ۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی دعوت دی ہے ۔ مونس الہٰی بھی چاہتے ہیں کہ ق لیگ تحریک انصاف میں ضم ہوجائے ۔
اس سے قبل انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ٹھیک کہا ہے وہ شہباز شریف کا بندوبست کریں گے ۔ شہباز شریف کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو رہی ۔ یہ لوگ بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں ۔ ایک جھوٹے کو نواز شریف نے لندن بلا کر اسے ڈانٹا ہے ۔ یہ لوگ انتخابات میں عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے ۔