آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

10:29 PM, 15 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی ، ملاقات میں مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ پنجاب کے عام انتخابات اور دیگر سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ، ہم سب کو مل کر پاکستان کے معاشی حالات کو کنٹرول کرنا ہوں گے ۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی تو سیاست بھی ہوگی ۔

مزیدخبریں