عمران خان نے ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی دعوت دی ہے: چودھری پرویز الٰہی

10:09 PM, 15 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی دعوت دی ہے ۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مونس الہٰی بھی چاہتے ہیں کہ ق لیگ تحریک انصاف میں ضم ہوجائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا ، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ کے ناموں پر اتفاق کیا ہے ۔

مزیدخبریں