تحصیل بار ایسوسی ایشن پنڈی بھٹیاں کے سالانہ انتخابات میں کانٹے دارمقابلہ کے بعد اقبالین گروپ کے چوہدری فدا حسین بھٹی صدر ، بدر منیر اسلام نائب صدر ، اے ڈی ڈاہر جنرل سیکرٹری منتخب قرار پائے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقبالین لائنس کا تمام پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا ۔ اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار زاہد عاصی کو 225 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل اقبالین الائنس کے فدا حسین بھٹی کو 309 ووٹ ملے ۔
اس طرح فدا حسین بھٹی کو 90 ووٹ کی برتری حاصل ہوئی ، جنرل سیکرٹری پراے ڈی ڈاہر کو 337 ووٹ ملے ان کے مدمقابل علی نواز تارڑ کو 197 ووٹ ملے اقبالین گروپ کے تمام پینل کامیاب ہو گیا۔