نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےمسلم لیگ (ن) نے تین ناموں پر غور شروع کردیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےمسلم لیگ (ن) نے تین ناموں پر غور شروع کردیا

لاہور : مسلم لیگ (ن) نےنگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے  تین ناموں پر غور شروع کردیا ،جب کہ قیادت نے مزید نام بھی طلب کیے ہیں۔

 

پارٹی ذرائع کے مطابق   نگراں وزیر اعلی ٰ پنجاب کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے، سابق بیورو کریٹ ناصر مسعود کھوسہ اور جسٹس جواد ایس خواجہ کے نام زیر غور ہیں  ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی  قیادت نے سینئر رہنماؤں سے نگراں وزیراعلی کے لیے مزید نام بھی طلب کئے ہیں ۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے قائم مقام وزیراعلی چوہدری پرویز الہی اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نگراں وزیراعلی کی تقرری کے لیے خط لکھ رکھا ہے، حمزہ شہباز اس وقت بیرون ملک موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں